Header Ads

ad

Islamic Articles

Seo Services

ایک دلچسپ تحریر

دلچسپ تحریر
ہارون الرشید نے ایک دن شاہی باورچی سے دریافت کیا ، کیا جزدر (ایک قیمتی و نایاب جانور) کو گوشت ہے مطبخ خانے میں ؟
ہر طرح کا ہے حضور ۔ شاہی باورچی نے جواب دیا
تو آج رات کا ڈنر اسی سے ہوگا
رات کا کھانا لگایا گیا ، ہارون الرشید نے جزدر کے گوشت کا ایک نوالہ منہ میں رکھا پاس جعفر برمکی کھڑا تھا وہ ہنس دیا ، ہارون الرشید نے دریافت کیا کہ تم ہنسے کیوں ؟
جعفر نے کہا کہ بس چھوڑیئے ۔ ہارون الرشید کہنے لگے نہیں جب تک بتاو گئے نہیں میں کھانا نہیں کھاوں گا
آپ کے خیال میں یہ جو ابھی ایک لقمہ آپ نے کھایا ہے اسکی مالیت کیا ہوگی ؟ جعفر نے دریافت کیا ؟
قریبا تین ہزار درہم ۔ ہارون الرشید کا جواب تھا
نہیں حضور اسکی قیمت 4 لاکھ درہم ہے ، جعفر حیران کرنے پر تلا ہوا تھا
یہ سن کر ہارون الرشید کے کان کھڑے ہوگئے پوچھا وہ کیسے ؟
جعفر کہنے لگا کہ کچھ عرصہ قبل بھی آپ نے اس گوشت کی فرمائش کی تھی اتفاق سے یہ گوشت اس وقت موجود نہ تھا آپ نے کہا کہ یہ گوشت شاہی باورچی خانے میں موجود رہنا چاہیے آپ تو یہ بات کرکے بھول گئے لیکن ہر روز اس جانور کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائی گئی لیکن آپ نے دوبارا فرمائش نہیں کی ، آج کی ہے اور ابھی تک 4 لاکھ درہم کا گوشت خریدا جاچکا ہے ، بس مجھے اسی بات پر ہنسی آگئی کہ ایک ڈش کے لیے چار لاکھ درہم ابھی تک صرف ہوچکے ہیں
یہ سننا تھا کہ ہارون الرشید کا خوف کے مارے برا حال ہوگیا زاروقطار رونے لگا کہ اسکی وجہ سے اتنا اسراف ہوگیا حکم دیا کہ دسترخوان اٹھا لیا جائے اور کچھ نہ کھایا ، مداوا کے لیے دو لاکھ درہم مکہ و مدینہ کے مستحق لوگوں کی طرف بطور خیرات بھیجے اور اتنے ہی کوفہ و بغداد کے فقرا میں تقسیم کیے لیکن قلق پھر بھی باقی رہا اور غم کے مارے کچھ نہ کھا سکا ، یہاں تک کے قاضی ابویوسفؒ تشریف لائے پوچھا اس حال کی کیا وجہ ہے ؟ خلیفہ نے ماجرا بیان کیا
ابویوسفؒ نے ساتھ کھڑے جعفر برمکی سے پوچھا کہ یہ جو ہرروز جانور ذبح کیا جاتا تھا کیا اسکا گوشت ضائع ہوجاتا تھا ؟ اس نے جواب دیا نہیں ضائع تو نہیں ہوتا تھا بلکہ اسکو غریب لوگوں میں تقسیم کردیا جاتا تھا
ابویوسفؒ نے یہ سن کر خلیفہ کو تسلی دی کہ آپ پریشان نہ ہو بلکہ آپ کی بدولت غریب لوگ بھی ایسا شاندار کھانا کھاتے رہے ہیں اور یہ ایک صدقے کی مانند ہے
یہ سن کر خلیفہ کا رنج و الم دور ہوا اور اس نے کھانا کھایا

بحوالہ البدایہ و النہایہ از امام ابن کثیرؒ

ایک دلچسپ تحریر ایک دلچسپ تحریر Reviewed by Unknown on 10:20 AM Rating: 5

No comments:

Ad Home

ads 728x90 B
Powered by Blogger.